ابنا: برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ جک اسٹراؤنے بی بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکہ اور برطانیہ کی ایران کے ساتھ دشمنی کا اعتراف کیا ہے۔ سابق برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ ، ایران کے بد ذات دشمن رہے ہیں۔ اس نے کہا کہ ایران کے ساتھ امریکہ اور برطانیہ کے سرد روابط کی تاریخ بڑی طولانی ہے۔ جک اسراؤ نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے مصدق حکومت کے خلاف کودتا کی حمایت دشمنی اور عداوت کے موارد میں سے ایک ہے جبکہ ایران کے اسلامی انقلاب کے ساتھ امریکہ اور برطانیہ کی دشمنی نمایاں رہی ہے۔ واضح رہے کہ سابق برطانوی وزیر خارجہ آجکل برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ہیں اور اس نے گذشتہ چند دنوں میں ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کیا ۔ اور دورے مکمل ہونے اور وطن واپس پہنچنے کے بعد ایران کے استقبال کی تعریف و تمجید کی ہے۔
.......
/169